مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ڈرون کو تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق چین کے ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے ہندوستانی ڈرون کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کی ہے، بھارتی ڈرون کا چینی حدود میں داخل ہونا علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور چین اس معاملے پر شدید ناپسندیدگی اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے، ہم ثابت قدمی کے ساتھ ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے۔ ادھر وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ بھارتی حدود میں ہی تربیتی پرواز پرتھا اور اسے منصوبے کے تحت گرایا گیا۔
چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ہندوستانی ڈرون کو تباہ کردیا۔
News ID 1877186
آپ کا تبصرہ